اشتہار

تحریک لبیک سے معاہدہ، وزیراعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک سے معاہدے کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد پارلیمنٹ سے منظوری کی تجویز پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک سے معاہدے سے متعلق اہم اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں شاہ محمود، شیخ رشید، پیر نورالحق قادری شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک لبیک کیساتھ ہونیوالےمعاہدے پرعملدرآمد سمیت فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئےقرارداد پارلیمنٹ سے منظوری کی تجویز پر غور ہوگا۔

- Advertisement -

حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئےگزشتہ روز کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان 4نکاتی معدہدہ طے پایا تھا ، جس کے تحت حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی، فرانسیسی سفیر کوپارلیمنٹ سےفیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔

معاہدے میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت فرانس میں سفیر تعینات نہیں کرےگی اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔

معاہدے پر وزیرداخلہ ،وزیرمذہبی امور اور کمشنر اسلام آباد کے دستخط جبکہ تحریک لبیک کی طرف سے صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں