اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹنٹنگ پرقابوپاناحکومت کی اولین ترجیح ہے، اسٹنٹنگ کی روک تھام کےلئےٹائم لائنز پر مبنی جامع روڈ میپ تشکیل دیں اور جامع روڈمیپ کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزرا،متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری اورسینئرافسران نے شرکت کی ، صوبائی چیف سیکرٹریزکی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹنٹنگ جیسے اہم مسئلے کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، اس کی وجہ سےبچوں ذہنی و جسمانی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور معاشرہ بچوں کی تعمیری صلاحیتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹنٹنگ پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، اسٹنٹنگ کی روک تھام کےلئےٹائم لائنزپر مبنی جامع روڈ میپ تشکیل دیں اور جامع روڈ میپ کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے وزیراعظم نے بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماپرپڑنےوالےاثرات پرتوجہ دلائی تھی اور غذائی قلت،غیرمعیاری خوراک سے بچوں کی صحت پر اثرات کا معاملہ اٹھایا تھا جبکہ اسٹنٹنگ کی روک تھام سے متعلق حکومتی ترجیحات واضح کی تھیں۔