تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیر اعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی دعوت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی دعوت دے دی، وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ کرونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے معروف چینی کمپنیوں کے نمائندگان کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے نمائندگان سے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں، پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا دونوں ممالک کے عوام کے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو اوّلین ترجیح دے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے 10 چینی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، یہ چینی کمپنیاں توانائی، مواصلات، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، مالیاتی شعبے، اور صنعت سمیت دیگر اہم شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

کاروباری برادری کو سہولت یاب کرنے میں ذاتی دل چسپی لینے پر چینی کمپنیوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، شرکا نے موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا کہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دیں گے۔

چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کی سطح پر مختلف اصلاحات سے چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے، کرونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔