ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانے اور رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانے کا اور رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نے عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانےکا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرفورس رضاکار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے اور نوجوان مون سون پلانٹیشن کےدوران ایک کروڑدرخت لگائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم بدھ کونوجوانوں کےلیےخصوصی ویڈیوپیغام بھی جاری کریں گے، جس میں نوجوانوں سےشجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔

عمران خان نے رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ  نوجوان تیاری کریں،وزیراعظم نئی ذمے داریوں کااعلان کرنےوالےہیں، ٹائیگرفورس نےکورونا وبامیں ذمےداریاں زبردست انداز میں نبھائیں۔

،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد:شاندار خدمات پرنوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نوجوانوں کوتعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سےبالاترہوکر صرف ملک کاسوچیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں