23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا ، یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کےشعبےمیں تعلیم دی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہری پور پہنچے اور پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا ، عمران خان پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کریں گے، یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کےشعبےمیں تعلیم دی جائےگی۔

وفاقی وزرا اوروزیراعلیٰ کےپی محمودخان بھی ہمراہ ہیں ، وزیراعظم کی آمد کےپیش نظر سیکیورٹی کےانتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاتھا کہ پاک آسٹریافیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح آج ہوگا، انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی تعلیم کامثالی ادارہ ثابت ہوگا ، حکومت کاسائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم پروژن واضح ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم کےفروغ کیلئےپرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں