تازہ ترین

’یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائرز سے نہیں ہراسکتے‘

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہراسکتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھرم پورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امپائرز کو ساتھ ملا کرشکست دینےکی کوشش کریں گے لیکن یہ ہمیں نیوٹرل امپائرز سے نہیں ہرا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر میرے ساتھ تھا جب 1988 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور وہ وہ واحد دورہ تھا بھارت کے اپنے امپائر ہوتے ہوئے پھینٹا لگا کر آئے اب وہ وقت پھرآگیا ہے امپائرز کے ساتھ ہم نے ان کو پھینٹا لگانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا اور اس خواب میں یہ لوٹے، امریکی غلام، چیری بلاسم بوٹ پالش آگئے ہیں لیکن ہم نے ان پیسوں کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانو! آپ پرلازم ہے کیونکہ مستقبل آپ کا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حمزہ ککڑی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے ہم نے جھوٹ کو ہرانا، باطل غداروں اورمیرجعفر و میرصادق کا مقابلہ کرنا ہے اب ہمارا مقابلہ صرف لوٹوں سے نہیں انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -