تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ملیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد

اسلام آباد : ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان کرپشن کے خاتمے کے ہمارے تجربات  سے استفادہ کرسکتاہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمداورطیب اردوان مسلم دنیامیں ترقی کی اہم مثال  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائےاعظم نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ملائیشیااپنی ترقی سےمسلم ممالک کےلیےمثال ہے، ملائیشیانےدہشت گردی کےخلاف واضح مؤقف اختیارکیا، کسی مسلمان سےکوئی جرم ہوتو1.3ارب مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرادیاجاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ہم آپ کےکرپشن کےخلاف مؤقف کوقدرسےدیکھتےہیں، ہماری نظرمیں ملک غریب نہیں ہیں کرپشن ان کوغریب بناتی ہے، کرپٹ اشرافیہ لوٹی دولت باہربھیج کرملک کوغریب بناتی ہے۔

ہم سیاحت سےمتعلق ملائیشیاسےبہت کچھ سیکھ سکتےہیں

عمران خان نے کہا مسلم ممالک میں صرف 2رہنماہیں جنہوں نےاہم مقام حاصل کیا، ملائیشیامیں ہم نےدیکھاکہ وہاں کےلوگوں کامعیارزندگی کیسے بلند ہوا، اب پاکستان سے لوگ روزگار کے لیے ملائیشیا جارہے ہیں ، ہم نےترکی میں تیزی سےترقی ہوتے دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد اورطیب اردوان مسلم دنیامیں ترقی کی اہم مثال ہیں،مہاتیرمحمدسےبات کرکےبہت خوشی ہوئی، ہم سیاحت سےمتعلق ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

پاکستان سےدوستی کی تجدیدپربہت خوشی ہورہی ہے، مہاتیر محمد


ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا پاکستان سےدوستی کی تجدیدپربہت خوشی ہورہی ہے، ہم نے بہت سےاہم معاملات پر دو طرفہ بات چیت کی ہے، ہماری بات چیت میں مسلم ممالک اہم موضوع رہے۔

ڈاکٹرمہاتیرمحمد کا کہنا تھا آج ہرملک معیشت کی بہتری کی کےلیےکوشاں ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کےساتھ ہماری تجارت میں اضافہ ہوگا، آج ہر ملک  معیشت کی بہتری کےلیےکوشاں ہے، ہمیں دیکھناہوگاہم آپ کواورآپ ہمیں کیافروخت کرسکتےہیں۔

ہمیں دیکھناہوگاہم آپ کواورآپ ہمیں کیافروخت کرسکتےہیں، ڈاکٹرمہاتیرمحمد

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کاروباری حضرات ایک دوسرےسےتجارت میں دلچسپی لےرہےہیں، اسی اندازسےدونوں ممالک کی معیشت ترقی کرسکتی ہے،  عمران خان نےٹھیک کہاکہ کرپشن ہمیں غریب بناتی ہے، بسااوقات کرپٹ حکام کی وجہ سےکرپشن ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں ہمارےدیگرمسلم ممالک سےتعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے، ہمیں ترقی کرکےدیگرترقی یافتہ ممالک کے برابر آنا ہوگا،  ہمیں عالمی سطح پراسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے کہا دہشت گردی ختم کرنےمیں بھی ہم ایک دوسرےسےتعاون کرسکتےہیں، میرےلیےیہ دورہ بہت اہم ہے،بہت سےاہم معاملات پر  بات ہورہی ہے، 2025 میں ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک دیکھ رہاہوں۔

2025 میں ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک دیکھ رہاہوں

ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن کےخاتمےکےہمارےتجربات سےاستفادہ کرسکتاہے، چاہتاہوں دیگرمسلم ممالک بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوں۔

انھوں نے مزید کہا جب معیشت ترقی کرتی ہے تو ہمیں ضرورت ہوتی ہےماڈل کی نشاندہی کرسکیں، ہمارے سامنے ترقی کے لیے جاپان کی مثال موجود ہے،  پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -