تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وزیراعظم عمران خان نے 162ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی

کراچی : وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی ، جس کے تحت شہرقائدمیں18منصوبوں پرکام کیا جائے گا جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں گورنرسندھ اور کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کےاراکین شریک ہوئے ، اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجوزہ اسکیموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی، کراچی پیکج کے تحت شہر قائد میں 18 منصوبوں پر کام کیا جائے گا، پیکج میں سیوریج،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے حیدرآبادمیں یونیورسٹی کی منظوری بھی دی، 5 اپریل کو حیدرآباد میں یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تھر کیلئے بھی میگااسکیموں کااعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے

دورہ کراچی کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر گھوٹکی پہنچیں گے ، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے، خطاب کے لیے62 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسے میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگروفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔

جلسے کے بعد وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ دیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان جی ڈی اے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر کراچی پہنچے تھے ، قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا استقبال پی ٹی آئی سندھ کے اعلیٰ عہدیداران نے کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی تھی ،جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان اہم اتحادی ہے، تمام تحفظات دور کریں گے، ایم کیوایم اور کوآر ڈی نیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -