اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمدکااعلان کردیا اور کہا حکومت فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنائے گی جبکہ ائیرپورٹس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، جس میں کوروناوائرس کیس سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلےکاجائزہ لیا گیا ، مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے وزیراعظم کوسپریم کورٹ کے فیصلے پرب ریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کااعلان کرتے ہوئے کہا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
جلاس میں ملک کےبڑے ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر بحث آیا، وزیراعظم نے ائیرپورٹس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی
ائیرپورٹ کی سروسزآؤٹ سورس کرنے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
اجلاس میں صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری بھی دی، وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا پانی کی منصفانہ تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے، وزارت آبی وسائل اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے، ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے حکومت پوری طرح مستعد ہے، ہم نے فوری اوربروقت اقدامات شروع کردئیےتھے۔
عمران خان نے قومی قیادت کو پیغام دیا کہ وباؤں کےمعاملے پر سیاست نہ کی جائے۔