تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان کی صورت حال کے پاکستان پر اثرات، وزیراعظم کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورت حال کے  پاکستان پر اثرات اور ملکی سلامتی سمیت دیگر عالمی چیلینج جیسے  اہم قومی معاملات پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو وزیراعظم ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پراثرات، ملکی سلامتی اور عالمی چیلنجز سمیت دیگر اہم قومی معاملات پر وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا قومی امور پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کرنےکا فیصلہ کیا،اعلیٰ سطح  اجلاس آ ج رات یا کل صبح بنی گالہ میں طلب کیےجانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قومی امورپر حکمت عملی طےکی جائےگی، وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح  اجلاس میں اہم فیصلوں کے کیے جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: افغان سفیر کو واپس بلانے پر پاکستان کا ردعمل

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، تحقیقات میں‌ بڑی پیشرفت

ذرائع کے مطابق اجلاس میں داخلی و بیرونی چیلنجز، ملکی سیکیورٹی کی صورت حال، قومی سلامتی کے امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا جائے گا،  اجلاس میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور آئندہ کے لیے ترجیحات طے کی جائیں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی سیکیورٹی سمیت تازہ صور تحال پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -