جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارت سے تجارت ہوگی یا نہیں؟ وزیراعظم نے واشگاف الفاظ میں واضح‌ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ کوئی تجارت نہیں کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے کابینہ کا انتہائی اہم  مشاورتی اجلاس طلب کیا۔

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کر کے اس پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ای سی سی کی سفارشات کو مشاورت کے بعد مسترد کردیا۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سےکوئی تجارت نہیں کرے گا‘۔

وزیراعظم نےحکومتی معاشی ٹیم کو کپاس اور چینی کی درآمدات کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: کیا پڑوسی ملک بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت دے دی جائے گی؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کی راہ ہموار

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ ایک ہی مؤقف رہا کہ بھارت خطے کے ماحول کو پرامن اور سازگار بنائے،  جس کے لیے اُسے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام پر نظر ثانی کرنا ہے جو اُس نے کشمیر میں نافذ کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درآمدات کےمتبادل ذرائع کیلئےاقدامات اٹھائےجائیں۔

واضح رہے کہ مروجہ قواعدکے مطابق مختلف تجاویز ای سی سی میں پیش کی جاتی ہیں، جن کا معاشی اور اقتصادی نقطۂ نظر سے مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو کابینہ کے سامنے رکھ کر منظوری دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ای سی سی کی جانب سے کمرشل نقطہ نگاہ سےبھارت سے کپاس اور چینی درآمدکی سفارشات دی گئی تھیں مگر وزیراعظم نے اسے مسترد کردیا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں