اشتہار

دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں،وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے تربت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے چھپ کر وار کیا اور بلیدہ میں بارودی سرنگ بچھا دی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔

مزید پڑھیں :  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق زوردار دھماکے میں چھ اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض ساتھی زخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

شہدا میں کرک کے رہائشی نائب صوبیدارگل شہادت ، سپاہی انور ، لکی مروت کے نائیک لعل خان، لودھراں کےنائیک ساجد، تونسہ شریف کےسپاہی محمدنواز اور سیالکوٹ کےسپاہی سجاد شامل تھے۔

دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو بلیدہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے تربت منتقل کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں