تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تبدیل کرنے پر غور

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنےپرغور شروع کردیا اور کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، پارٹی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد تبدیلی کی بڑی لہر نے پنجاب کی جانب رخ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھی تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں ، اس سلسلے میں عثمان بزدار سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف اداروں سے بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے، چھ صوبائی وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے، تبدیل ہونے والے محکموں میں وزارت صحت، خوراک، جیل خانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز شامل ہیں۔

سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، وزیراعظم نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی آج طلب کرلیا۔

خیال رہے پارٹی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

یاد رہے گذشتہ روز اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -