پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم نےمحسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانےکی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق دونوں اراکین اسمبلی کو افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے اجازت دی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے دونوں کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک لسٹ میں شامل پی ٹی ایم رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

محسن داوڑ اور علی وزیر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز آر کیو 928 کے ذریعے اسلام آباد سے کابل جارہے تھے۔
دونوں کا نام بیلک لسٹ اور ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں