تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘وزیراعظم کے پاس عوام کیلیے سرپرائز ہے’

مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس ایک سے زائد ٹرمپ کارڈ ہیں عوام کیلئے سرپرائز بھی ہے۔

ڈاکٹربابراعوان نے اےآروائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی وقانونی مشاورت جاری ہے وزیراعظم 27 مارچ کے جلسے میں اہم اشارہ دے سکتے ہیں وزیراعظم کے پاس صرف ایک راستہ نہیں، 3 سے 4 کارڈز ہیں۔

بابراعوان نے بلاول بھٹو سےمتعلق قانونی و آئینی نقطہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بلاول قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کےچیئر مین ہیں کمیٹی کے رولز میں لکھا ہے اجلاس 14دن کے اندر بلایا جائےگا رولزاسی آئین کے تحت ہیں جیسے 22 مارچ کواجلاس کامطالبہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری سمیت متعدد ارکان نے کمیٹی اجلاس کی درخواست کی لیکن درخواست کے باوجود 1ماہ تک بلاول نے اجلاس نہیں بلایا بلاول اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام لگانے سے پہلےکمیٹی اجلاس بلائیں۔

Comments

- Advertisement -