تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دھمکی آمیز خط میں عدم اعتماد، اہم انکشافات

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے انکشاف کیا ہے کہ دھمکی آمیز خط تحریک عدم اعتمادسے ایک دن پہلے موصول ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے دھمکی آمیزخط کی جوتاریخ بتائی وہ درست ہے دھمکی آمیزخط 7مارچ کو موصول ہوا جو کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ایک دن قبل ملا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کبھی لکھی ہوئی تقریر پسندنہیں کرتے انہوں نے کل محتاط رہتے ہوئے گفتگو کی ہے اور عوام کو کل سمجھا دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے حال ہی میں روسی رجیم تبدیل کرنےکی بات کی دیکھناچاہیےکہیں پاکستان میں بھی ایسی تبدیلی کی بات تونہیں ہورہی؟ پاکستان آزادخیال اور آزاد قوم ہے پڑوسی ممالک میں دیکھ لیں کیاحال ہے۔

مریم نواز کا عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج قوم کے سامنے لانے کا اعلان

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف عالمی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب سے دوستی کریں گے کسی کی غلام قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا بیرونی پیسوں سےحکومت گرانےکی سازش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی لیکن ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میرےپاس ایک خط ہے ، جوثبوت ہے جس کو بھی خط پر شک ہے آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -