ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

جب تک پیسے اکٹھے نہیں کریں گے ملک نہیں چل سکتا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک پیسے اکٹھے نہیں کریں گے ملک نہیں چل سکتا، ہم آمدنی بڑھانے اور اخراجات میں کمی کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم موجود ہے عوام اور بزنس مینز کی شکایات سننے کو تیار ہیں، ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے بس تھوڑا مشکل وقت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہ میرا کوئی کاروبار ہے نہ کوئی فیکٹری ہے، نہ میرا کوئی رشتے دار ہے نہ دوست کی پرواہ ہے، حکومت میں آکر پتا چلا اللہ نے ہمیں کتنا نوازا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کریں، حکومت کے پاس تمام معلومات ہیں ماضی میں ایسا نہیں تھا، کوئی اپنی جائیداد سے متعلق نہ بتاسکا تو وہ ضبط ہوجائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اب ایسی جگہ پر ہے حکومت اور عوام نے خود کو بدلنا ہوگا، پہلی بار کوشش کی گئی بزنس مین اور ہم مل کر ملک کے لیے کچھ کریں، ملک میں 30 سال سے جو لیڈر شپ آئی وہ خود بزنس میں تھے۔

مزید پڑھیں: ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں ملک کی کتنی قدر ہے، پاکستان جہاں پہنچ گیا عوام، حکمرانوں کو خود میں تبدیلی لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں زبردست یونیورسٹی بنارہے ہیں، اپنے گھر میں رہتا ہوں، بجلی، گیس، دیگر اخراجات خود اٹھاتا ہوں، میری تنخواہ سے میرا گھر کا خرچہ نہیں چلتا۔

وزیراعظم کے مطابق انہوں نے کوئی دورہ نہیں کیا جس سے پاکستان یا عوام کو فائدہ نہ ہو، دنیا میں سب سے زیادہ خیرات ہم لوگ دیتے ہیں، ٹیکس دینے میں ہم سب سے پیچھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان میں اچھا وقت ضرور آئے گا، پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے، ہم نے صرف لوگوں کو رضامند کرنا ہے، بڑے بڑے لوگوں کا ٹیکس عوام پر خرچ کریں گے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں ریاست لوگوں کی ذمہ داری لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں