جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان نے کہا جو کوشش کرسکتے تھے وہ کررہےہیں، مسئلہ کشمیر حل ہوسکتاہے ،بھارتی صحافی برکھادت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی صحافی برکھادت کا کہنا ہے کہ عمران خان بہتر تعلقات کےلئےمودی سےبات چیت کےلئےتیارہیں، وزیراعظم نے دوستی کی پہل کےجواب میں بھارتی ردعمل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو کوشش کرسکتے تھے وہ کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر حل ہوسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی، بھارتی صحافی برکھادت نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا وزیراعظم سے مسئلہ کشمیراور ممبئی حملہ سمیت پاک بھارت تعلقات پر گفتگو ہوئی اور وزیراعظم سے کشمیر اور کرتارپور کوریڈور سے متعلق بھارتی رویے سے متعلق بھی پوچھا۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا اپنے تک جو کوشش کرسکتے تھے وہ کررہےہیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے مسئلہ کشمیرحل ہو سکتا ہے اور بتایا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

برکھا دت نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کی قیادت فیصلہ کرے تو تنازع ختم ہوسکتا ہے۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے سول ملٹری تعلقات پربھی بات چیت ہوئی، انھوں نے واضح کیا ہے فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں اور کہا بھارت میں انتخابات،مذاکراتی عمل سست روی کاشکارہے۔

برکھادت نے کہا وزیراعظم نےانتخابات کے بعد مذاکراتی عمل آگے بڑھانےکاعندیہ دیا اور دوستی کی پہل کےجواب میں بھارتی ردعمل پرافسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہتر تعلقات کےلئےمودی سےبات چیت کےلئےتیارہیں اور اب وہ اگلاقدم تب بڑھائیں گے جب بھارت مثبت رویہ اپنائے گا۔

خیال رہے کرتارپورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب کی کوریج کیلئے بھارت سے 40صحافی واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان آئے تھے۔

مزید پڑھیں : ایک مرتبہ پھرکہتاہوں بھارت دوستی کے لئے ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے آئیں گے،وزیراعظم

د رہے روز وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے، بارڈرکھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی، ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہے، ہم آگےبڑھنا چاہتےہیں، نیا چاند پرپہنچ گئی کیاہم کشمیرکامسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں