تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کابینہ اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور کرلی گئی، وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری متفقہ طور پر منظور کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں منظور کی گئی نئی سمری صدر کو بھجوادی گئی ہے، کابینہ میں ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی، سیکشن 255 کے رول میں لفظ توسیع کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی تجویز پر ہی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی، شفقت محمود

دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ صدر کو تجویز دیں، وزیراعظم کی تجویز پر صدر کو آرمی چیف کی تقرری کا اختیار ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ صدر نے وزیراعظم کی تجویز پر ہی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی غیرمعمولی ہے، یہ بھی خدشہ ہے کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہو، بھارت کی جانب سے پاکستان کو بار بار دھمکیاں دینا بھی غیرمعمولی ہے، ایسے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہماری آرمی کمانڈ میں تسلسل ہونا چاہئے، وزیراعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع کی سمری بھیجی ہے، آرمی چیف نے ملکی سالمیت کے لیے بہتر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینی چاہئے، وزیراعظم کا اختیار ہے وہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کی سفارش کریں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -