جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے:‌ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے.

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے 109 ویں مینجمنٹ کورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

وزیراعظم نے کہا کہ غربت میں کمی ،بہتر حالات دونوں ممالک کاسب سےبڑاچیلنج ہے، جس سے ہم نبردآزما ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کوغیرسیاسی بنانےکی پالیسی بیوروکریسی کے لئے فائدہ مند ہے، شفافیت بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ہوگی.

انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، قوم کی توقعات پر پورا اترنا بیوروکریسی کی ذمہ داری ہے، ملک میں افرادی قوت،معدنی دولت، دیگر وسائل کی کمی نہیں.


مزید پڑھیں: ڈالرکی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب


اجلاس میں وزیراعظم نے سرکاری افسران کوملک میں درپیش مسائل اور چیلنجزسےآگاہ کیا، اس موقع پر کرپشن،بڑھتی ہوئی آبادی کےمسائل پربھی گفتگوہوئی.

وزیراعظم نے کہا کہ گڈ گورننس کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبےمیں اصلاحات ضروری ہیں، حکومت صوبوں میں بلدیاتی نظام متعارف کرانےجا رہی ہے، عوامی نمائندوں کونچلی سطح پر اختیارات ملنے سے مسائل حل ہوں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں