جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ایم ایل ون منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے، اس منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان ریلوےایم ایل ون منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، وفاقی وزرا شیخ رشید ،اسدعمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کوایم ایل ون منصوبے پرعملدرآمد سے متعلق ٹائم لائنز اور ودیگرامورپربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے ، اس منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا ، منصوبےسے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبےسے صنعتی عمل کو فروغ ملے گا اور عوام کو سفر،مال برداری کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی جبکہ منصوبے سے کاروبار میں آسانیاں،لاگت میں واضح کمی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات میں عوام کی فلاح و بہبود ،ملکی ترقی مقدم ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں