جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مسئلہ کشمیرنے خطے کو70 سال سے یرغمال بنا رکھا ہے، اس کا حل ضروری ہے: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  افغانستان میں چاردہائیوں کی بدامنی کاخاتمہ دنیا پر واجب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو  یقین دلاتا ہوں افغان مصالحتی امن عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرم جوش استقبال، مہمان نوازی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کےنقطہ نظر کا ادراک رکھنے پر بھی صدرٹرمپ کا شکرگزار ہوں.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے قیمتی وقت نکال کر وائٹ ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدرکی ثالثی کی پیش کش پربھارتی رویہ حیران کن ہے، ٹرمپ نے پاکستان، بھارت کو مسئلہ کشمیرپرایک میزپرلانے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیرنے خطےکو70 سال سے یرغمال بنائے رکھا ہے.

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات پر پاکستان کا اعلامیہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسلیں روزانہ اذیت سے گزررہی ہیں، کشمیری عوام کو تکالیف سے نکالنے کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی امریکی سے ملاقات ہوئی، جس میں‌ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کی گئی.

اس اقدام نے ہندوستانی حکومت اور میڈیا کو حواس باختہ کر دیا اور ادھر سے پاکستان اور کشمیر سے متعلق منفی پروپیگنڈا شروع ہوگیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں