منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم کا گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے گیس بحران کے تناظرمیں گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس کی قلت کی وجوہ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیرِ اعظم نے گیس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

[bs-quote quote=”گیس چوری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم کو بریفنگ”][/bs-quote]

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ملک میں گیس فراہمی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کو اجلاس میں گیس کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اجلاس میں اسد عمر، غلام سرور، فواد چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔

سوئی گیس کمپنیوں کے سربراہان اور مشیروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی، بریفنگ میں کہا گیا کہ 91 فی صد صارفین کو گیس مد میں 100 فی صد سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا گیس چوری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کو گیس بلوں میں اضافے کی شکایت پر بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ امپورٹڈ گیس کی مہنگی خرید کے معاہدوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، گیس بلوں میں بارہ سے پینتیس فی صد تک کا اضافہ کیا گیا، بلوں میں اضافے کا بوجھ دس فی صد سے کم صارفین پر ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کا سندھ میں گیس بحران ایک ہفتے میں حل کرنے کا دعویٰ

چند روز قبل وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

یاد رہے سندھ اور بالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جب کہ گھروں میں بھی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے، گیس کی قلت کے باعث مکین ایل پی جی سلینڈر اور لکڑیوں پر کھانے پکانے پر مجبور ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں