تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان کا تمام ہائی ویز کھولنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کی تمام ہائی ویز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے غذائی اجناس کی ترسیل کے لیے ریلوے کارگو سروس بڑھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزرا، آئینی وقانونی ماہرین نے شرکت کی۔اسد عمر، حماد اظہر نے معاشی صورت حال پر بریفنگ دی، بابر اعوان نے قانونی و آئینی معاملات پر اراکین کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کرونا وائرس کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، سختی میں کیے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لیے تیار رہیں۔

کھانے پینے کی اشیا کی قلت نہیں ہونی چاہیے،وزیراعظم

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت نہیں ہونی چاہیے، اشیا کی قلت ہوئی تو افراتفری پیدا ہوسکتی ہے۔

Comments