بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے، اس نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس اے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ہاؤسنگ پروگرام پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرانے بلدیاتی نظام میں خامیاں دور کرکے نیا نظام لائیں گے، اس نظام کا مقصد اقتدارکی نچلی سطح پرمنتقلی ہے۔

- Advertisement -

بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی، بلدیاتی نظام میں مالی بے قاعدگیوں کا مکمل احتساب ہوگا، پنجاب کابینہ بلدیاتی نظام کیلئے بروقت قانون سازی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کےلئےبہت اہمیت کےحامل ہیں، کارکنان ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے بھرپور عوامی مہم چلائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، انسداد تجاوزات مہم میں کسی غریب کو بےجا زحمت نہ دی جائے، آپ قبضہ مافیا کےخلاف ڈٹ کے کھڑے ہوں، وفاقی حکومت ساتھ ہے، آپ سب کوعوام کی خدمت کے لیے بہت محنت کرنی ہے۔

وزیراعظم نے ہداہت کی کہ ملک گیر صفائی اور شجرکاری مہم میں صوبائی حکومت بھرپور ساتھ دے، سرکاری عمارتوں، زمینوں کو مفید استعمال میں لائیں، سو دن پلان کے تمام اہداف کو بروقت مکمل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں