تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، پہلے مرحلے پر وزیرِ اعظم مدینہ منوّرہ پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان اپنے دو روزہ دورے پر مدینہ منوّرہ پہنچ گئے، مدینے کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

وزیرِ اعظم کے استقبال کے لیے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان وفد کے ہم راہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے، دورے کے دوران وزیرِ اعظم سعودی عرب میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت رزاق داؤد، وزیرِ مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہم راہ ہیں۔

خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی


واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورۂ سعودی عرب ہے، اس سے قبل وزیرِ اعظم 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔

وزیرِ اعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر ان کے لیے خصوصی طور پر خانۂ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، جہاں انھوں نے نوافل ادا کیے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

Comments

- Advertisement -