تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد پرنس سلمان بن حامدالخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ولی عہد نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا۔ بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Image

وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہدسے یکجہتی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رکھےگا۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کےضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

Comments

- Advertisement -