پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خواجہ آصف کی درخواست، وزیراعظم کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

دوران سماعت وکیل عمران خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کو نوٹس نہیں ملا، آئندہ سماعت تک کو جواب دوں گا ، جس پر عدالت نے عمران خان کے وکیل کی استدعا منظور کرلی اور سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کر دی۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا اور ہرجانہ کیس میں سیشن جج کوآئندہ سماعت تک کارروائی سے بھی روک دیا تھا۔

خیال رہے خواجہ آصف نے ہائیکورٹ میں درخواست سیشن جج حکم کے خلاف دائرکی تھی ، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ خواجہ آصف کے وکیل کی عدم پیروی پر یکطرفہ کارروائی کافیصلہ دیاگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالت کے حکم نامےکو غیر قانونی قرار دے۔

اہم ترین

مزید خبریں