تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افسوس ہے لاک ڈاؤن کیلئے تنقید کرنیوالی اپوزیشن آج جلسے جلوس کررہی ہے،وزیراعظم

سیالکوٹ: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر میں احتیاط نہیں کی تو یہ سردی بہت مشکل گزرےگی، میں سب کو باربار کہتا ہوں کہ ماسک ضرور پہنیں، ملک میں کرونا کی دوسری لہر سے کیسز تیزی سے بڑھ رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سیالکوٹ کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ شہر نے خود پیسے جمع کرکے شاندار ایئرپورٹ بنایا، اب بزنس کمیونٹی کیلئے ایئر سیال بنانا بہت اچھا قدم ہے، ایئرسیال کی بدولت پی آئی اے کو بھی کمپیٹیشن کرنا ہوگا، آنے والے دنوں میں سیالکوٹ پہلے سے بھی بڑا ایکسپورٹ حب بننے جارہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، حکومت تاجربرادری کو سہولتیں دے رہی ہیں تاکہ تیزی سےانڈسٹریلائزیشن ہو، حکومت کی پالیسی ہے کہ پاکستان کو انڈسٹریلائز کریں ، حماد اظہر اور رزاق داؤد تاجربرادری کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، حماد اظہر اور رزاق داؤد تاجر برادری کےمسائل سے مجھےآگاہ کرتے ہیں، حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جائے۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کرونا کی وباپھیلی تو دنیا نے مشکل فیصلے کرنے تھے، ہماری حکومت پر بھی باربار تنقید ہورہی تھی کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کرناچاہیے کیونکہ وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے، مگر کورونا کی پہلی لہر میں اللہ نے پاکستان پر کرم کیا، پاکستان نے کوروناکی پہلی لہر کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر سے کیسز بڑھ رہےہیں ،پہلے کی طرح احتیاط کرنے سے ہم اپنی انڈسٹری ،لوگوں کو بچاسکتےہیں، کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط نہیں کی تویہ سردی بہت مشکل گزرےگی، وزیر اعظم نے کہا کہ افسوس ہے لاک ڈاؤن کیلئے تنقید کرنیوالی اپوزیشن آج جلسے جلوس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نےایئرسیال کا افتتاح کردیا

سیالکوٹ میں تاجروں سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین نے تیس سال میں اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھایا، چین نے اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زون بنائے،چین سی پیک کے ذریعے ویسٹرن علاقے کو ترقی دینا چاہتا ہے، اب ہمیں بھی احساس محرومی سے متاثر علاقوں کو اٹھانے کی کوشش کرنی ہے، احساس محرومی کے باعث بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، ڈی جی خان کا قبائلی علاقہ پیچھے رہ گیا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ملکی خزانے میں پیسہ ہی نہیں تھا، ہماری ستر سالہ تاریخ ہے کہ جیسے ہی گروتھ بڑھتی ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -