جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا، انھوں نے کہا یہ اہم معاملہ ہے، اس کی انکوائری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو آج ابراج گروپ کے الیکٹرک معاملے سے آگاہ کیا گیا تو انھوں نے معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی۔

[bs-quote quote=”نیب کے الیکٹرک کا معاملہ نہیں دیکھ رہی تو ہم با ضابطہ انکوائری کا کہہ دیں گے: شہزاد اکبر” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کے الیکٹرک کا معاملہ نہیں دیکھ رہی تو ہم با ضابطہ انکوائری کا کہہ دیں گے، اس معاملے پر نیب کو ابراج گروپ کے عارف نقوی کو بلانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ کی کے الیکٹرک پر رپورٹ کو پہلے سے دیکھا جا رہا ہے، یقینی بنائیں گے کہیں کوئی کرپٹ پریکٹس تو نہیں، بے ضابطگی نظر آنے پر کے الیکٹرک معاملے کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں قائم ایسِٹ ریکوری یونٹ آگے بڑھائے گا، ایف آئی اے کو ابراج، کے الیکٹرک کا معاملہ دیکھنے کے لیے کہہ دیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ


بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں جوبھی پیسا لوٹا جاتا تھا وہ زیادہ تر یو اے ای اور برطانیہ گیا، اس سلسلے میں برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کے ہیڈ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے منی لانڈرنگ یونٹ، اور 4 سے 5 ممالک کی اینٹی کرپشن ایجنسیوں کی یونین اور برطانوی سیکریٹری داخلہ سے ملاقات ہوگی۔

[bs-quote quote=”ماضی میں لوٹا جانے والا زیادہ تر پیسا یو اے ای اور برطانیہ گیا۔ برطانوی این سی اے کے ہیڈ اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے منی لانڈرنگ یونٹ سے بات کریں گے: معاونِ خصوصی” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی 20 سے زائد درخواستیں برطانیہ میں زیرِ التوا ہیں، یو کے کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان برطانوی وزیرِ داخلہ کی آمد پر ہوا تھا، نئی حکومت احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، عدالتوں سے مفرور ملزمان کو واپس لانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا ’اسحاق ڈار عدالت میں جا کر فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں ہمیں اعتراض نہیں، یقین ہے اسحاق ڈار کو واپس لا کرعدالت میں پیش کرنے میں کام یاب ہوں گے، اسحاق ڈار اس عمل سے پہلے واپس آئے تو یہ معاملہ رک سکتا ہے۔‘

[bs-quote quote=”اسحاق ڈار کو واپس لا کرعدالت میں پیش کریں گے، وہ اس عمل سے پہلے واپس آئے تو یہ معاملہ رک سکتا ہے” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ’7 قتل میں مطلوب شخص کو حکومت نے آتے ہی برطانیہ کے حوالے کر دیا تھا، پاکستانی عدالتوں میں مطلوب لوگوں سے متعلق بھی برطانیہ سے سوال اٹھاؤں گا۔‘

بیرسٹر شہزاد نے بتایا کہ میٹرو بس لاہور، اورنج ٹرین لاہور کی تفتیش نیب لاہور کر رہی ہے، ملتان میٹرو کی بھی تفتیش نیب کے پاس ہے، ان تمام کیسز سے متعلق بہت سے شواہد موجود ہیں، میرا کردار بہ طور مشیر صرف مشاورت کا ہے، مقدمات میں تفتیش نیب، ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن یونٹ نے کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم، قائدِ اعظم سولر پاور پراجیکٹ کو دیکھا جا رہا ہے، پاناما پیپرز کی کمپنیوں پر ہم نے ایف بی آر کو درخواست دے دی ہے، نیب کے پاس آئی پی پیز کے کیسز بھی شکایتی سطح پر موجود ہیں، کوئی بھی انویسٹر کرپشن میں ملوث ہے تو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں