اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا ٹیبل ٹینس اسٹار مہک انور کے علاج کیلئے انتظامات کی ہدایت جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بحثیت وزیر اعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بچی کے علاج کے انتظامات کئے جائیں۔
بحثیت وزیر اعظم عمران خان کا پہلا نوٹس ، کینسر کے مرض میں مبتلا بچی کے علاج کے انتظامات کئے جائیں ۔۔۔ وزیر اعظم pic.twitter.com/fxPuUX7KsI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2018
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوٹس میڈیا پر چلنے والی خبروں پر لیا گیا، مہک انور کے والد نے وزیراعظم سے بچی کاعلاج کرانے کی اپیل کی تھی، مہک انور ٹیبل ٹینس کی قومی کھلاڑی ہیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔