تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑوں گا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ہار کر جیتنا آتا ہے، ایک ایک آدمی جو کرپٹ ہے اس کو نہیں چھوڑوں گا، ہم عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹروے کر افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گارنٹی مانگی تو شہباز شریف نے اداکاری شروع کردی، سب سے بڑی بات شہباز شریف آپ کی گارنٹی کون دے گا، شریف خاندان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ 7 ارب روپے کی ٹپ دے سکتا ہے، شہباز شریف پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں وہ اپنی تو گارنٹی دے دیں۔

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحبان سے درخواست ہے احتساب قوانین کو موثر بنانے میں معاونت کریں، عدلیہ نے اپنے ادارے میں عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، عدلیہ نے عوام کو یہ اعتماد دینا ہے کہ قانون سب کے یے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، شریف خاندان کے بچے تو کیا ان کے پوتے بھی ارب پتی ہیں، شہباز شریف ڈرامے کررہے ہیں، لوگ آپ کے ڈرامے جان چکے ہیں، میرا ایمان ہے کہ پاکستان عظیم قوم بنے گا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں گے تو ہماری قوم عظیم بنے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو غریب طبقے پر رحم کرے، انصاف دے وہی مدینہ کی ریاست ہوتی ہے اور لوگ بھی تو جیلوں میں بیمار ہیں مجھے رحم آگیا اور کہا جانے دو، مجھے اپنی آخرت کی فکر ہے ووٹ کی نہیں ہے، ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہئے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ باہر جانے کے لیے ہم نے صرف 7 ارب انڈیمنٹی بانڈ کی صورت میں مانگے، شریف خاندان نے اتنا پیسہ بنایا ہے کہ یہ 7 ارب کی ٹپ دے سکتے ہیں، شہباز شریف کا بیٹا اربوں کی چوری پر بھاگا ہوا ہے اس کی گارنٹی تو دیں، میاں صاحب کے 2 بچے بھاگے ہوئے ہیں اربوں کے گھر میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف کا سمدھی باہر بھاگا ہوا ہے ان کی کون گارنٹی دے گا، عوام مہنگائی سے پریشان ہے یہ دکھ کر دکھ ہوتا ہے، مجھے احساس ہے آج قوم پر مشکل وقت ہے، مافیا کو پیغام دیتا ہوں، اللہ نے مجھے مقابلے کے لیے تیار کیا ہے، مجھے ہارنا بھی آتا ہے اور جیتنا بھی، مجھے کاغذ کے ٹکڑے پر پارٹی نہیں ملی، 22 سال جدوجہد کرکے آتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -