اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ الیکشن میں ہار کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے ، مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے جبکہ صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کیلئے پی ٹی آئی کےامیدوار ہوں گے ، ہفتے کو دوپہر سوا 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو گا ، اجلاس میں ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گا۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے، صادق سنجرانی چئرمین سینٹ کے عہدے کیلئے تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ امیدوار ہوں گے ہفتہ دوپہر 1215 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کا آظہار کرے گا ۔ https://t.co/aeMom3CsCD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2021
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔