جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا۔ کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کوپاک بھارت کشیدہ صورت حال پربریفنگ دی اور کشیدگی میں خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پربھی اعتماد میں لیا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان نے صورت حال معمول پرلانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے عالمی سطح پررابطوں اوربہترین سفارت کاری پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال میں مزید بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی، ایئربلیوریگولرپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینیشن کی تعینات ایجنڈے میں شامل ہے۔

ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کا معاملہ جبکہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں