جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کل لاہور جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا جائیں گے جہاں ان کی زیرِ صدارت سیاسی امور پر اجلاس ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے موقع پر وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم کی گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی امور پر اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں پنجاب میں سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی کا ایک روز دورہ کیا ہے جہاں گورنر ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم کے بعد وزیر اعظم اپنی اتحادی جماعت جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس سلسلے میں ترین گروپ کے فیصل حیات جبوآنہ نے ان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج صوبائی وزرا سے مشاورت کی۔ ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

صوبائی وزرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ عثمان بزدار نے پنجاب میں بھی ناراض ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا اور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطوں کے لیے وزرا کو ٹاسک دے دیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں