اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسد عمر سے وزیرِ اعظم کی ناراضی کی خبریں من گھڑت ہیں: ترجمانِ وزیرِ اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ، جن کے مطابق عمران خان وزیر خزانہ کی کارکردگی سے ناراض ہیں.

ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے.

[bs-quote quote=” وزیراعظم کا وزیرخزانہ سے متعلق بیان من گھڑت ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

ترجمان نے اس نوع کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا وزیرخزانہ سے متعلق بیان من گھڑت ہے.

ترجمان وزیراعظم کے مطابق میڈیا میں گردش کرنے والا وزیراعظم سے منسوب بیان صریحاً غلط ہے، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی پر اس قسم کے خیالات کا اظہار نہیں کیا.

ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیرخزانہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، اسد عمر ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہیں.


مزید پڑھیں: حکومت روزگار کےمواقع پیدا کرنےکےلیےکام کررہی ہے‘ اسد عمر


واضح رہے کہ ملک کی معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر وزیر خزانہ کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

اسی تناظر میں آج یہ خبر سامنے آئی کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ میں شامل اسد عمر سے ناخوش ہیں، البتہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں