ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

جاننا چاہتے ہیں براڈشیٹ کو مزید تحقیقات سےکس نےروکا؟ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ سےاشرافیہ کی منی لانڈرنگ کے حوالے سےشفافیت چاہتےہیں،جاننا چاہتے ہیں براڈشیٹ کو مزید تحقیقات سےکس نےروکا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاناماپیپرز نے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اورکرپشن کو بےنقاب کیا، اب براڈشیٹ ایک بار پھر اسی اشرافیہ کی کرپشن سامنے لائی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ ایسےانکشافات کو انتقامی کارروائیوں کا نام دے کرخود کو نہیں چھپاسکتی، یہ تمام انکشافات وہی ہیں جن کیلئےمیں 24سال سے لڑرہاہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  براڈشیٹ کمپنی کے سی ای او نے رشوت کی آفر کرنے والے کا نام بتادیا

اپنے ٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوٹ مار کرنے کےلئے اشرافیہ حکومت میں آتی ہے، اشرافیہ کرپشن کی کمائی باہر بھیجنے کیلئے منی لانڈرنگ کرتی ہے، اشرافیہ باہر پیسے بھیج کر سمجھتی ہے کہ پاکستان کے قوانین سے بچ جائیگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کےیہ تمام انکشافات ابھی صرف آغاز ہیں، براڈشیٹ سےاشرافیہ کی منی لانڈرنگ کے حوالے سےشفافیت چاہتےہیں، جاننا چاہتے ہیں براڈشیٹ کو مزید تحقیقات سےکس نے روکا۔

وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹس میں مزید کہنا تھا کہ سیاسی رابطوں سے یہ این آر او لےلیتے ہیں تاکہ کرپشن کا پیسہ محفوظ رہے، ساری صورتحال سے پاکستان کےعوام کوسب سے زیادہ نقصان ہوتاہے، ایک طرف عوام کا پیسہ ان کی لوٹ مار کی نذرہوجاتاہے، پھر لوٹ مار کاپیسہ واپس لانےمیں ٹیکس دینےوالوں کا پیسہ لگتا ہے، صرف این آراو دینے کی وجہ سے یہ سارے پیسے ضائع ہوتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں