جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آئی ایس آئی کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں‌ قابلِ تعریف ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ  ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیر اعظم سمیت دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں کے متعلق تفصیل اور امن کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس میں شریک شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی بات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

 وزیرِ اعظم نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک  کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں