تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

ملکی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کیلئےکوئی کسرنہ چھوڑی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئےکوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے وزیراعظم کا استقبال کیا، دورہ کرنےوالوں میں وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم کو کوروناوائرس کےاثرات پر بھی بریف کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نےاعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کیلئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Comments

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔