تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب ریکارڈڈ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیشن سےخطاب کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے وزیراعظم کے خطاب کی ترتیب سے پاکستان کو مطلع کردیا ہے، وزیراعظم کا دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق 25 ستمبر کو رات پونے 12 بجے وزیراعظم خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب ریکارڈڈ ہو گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر پاکستان کے دورے پر آئے تھے ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے وولکان بوزکر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا تھا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت سے آگاہ کرتے ہوئے وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنےکی بھارتی کوششوں پرروشنی ڈالی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کےکردار ادا کرنےکی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا تھا مسئلہ کشمیر دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، یواین اپنی قراردادوں اورخودارادیت دینے کے وعدے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

وزیر اعظم نے قرضوں میں سہولت کے لیےعالمی اقدامات پر بات کرتے ہوئے ترقی پذیرممالک کوکورونا کے باعث زیادہ مالی سہولت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -