جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان 7 مارچ کو کراچی آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دعوت وزیراعظم نے قبول کر لی، وزیراعظم عمران خان 7 مارچ کو کراچی آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان 7 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے،ایئرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور تاجر برادری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم کو کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں