جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا کل بلوچستان کے دورے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کل وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ دورے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، اس دورے میں عمران خان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی بلوچستان جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزرا سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو بلوچستان میں ہاؤسنگ منصوبوں پربریفنگ جبکہ کرونا اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پانچ اگست کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال وفاق بلوچستان کی ترقی پر 200 ارب روپے خرچ کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں