منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خا 28 اکتوبر بروز پیر لاہور پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبائی معاملات، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی کے امور پر تفصیل سے آگاہ کریں گے اور عوامی سہولیات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریف کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں صوبائی وزراء اور حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے 21 اکتوبر کو کراچی کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعت ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی.

وزیراعظم بلوچستان کے شہر حب بھی گئے جہاں‌انہوں نے چین کے تعاون سے بنائے گئے 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ‌ کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کیا تھا.

اہم ترین

مزید خبریں