جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے‘ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برعکس 7 دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کشمیر پراپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر مغربی ایشیا کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج بھیجی، آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں فوج بھیج کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس7 دہائیوں سے کشمیرپرقابض ہے۔

کشمیر میں بھارتی قبضے کے71 سال مکمل

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، وادی میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یوم سیاہ کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے بر خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں