اسلام آباد : وزیراعظم عمران خا ن نےسیالکوٹ کھاریاں موٹروےکاسنگ بنیادرکھ دیا، موٹروے کی تکمیل سےمسافروں کی آمدو رفت اور سیالکوٹ کی صنعتوں میں تیارمصنوعات کونقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروےکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا، سیالکوٹ کھاریاں موٹروے وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وےاتھارٹی کا منصوبہ ہے۔
سیالکوٹ کھاریاں موٹروےمنصوبہ 69کلومیٹرپرمحیط ہے ، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت 2 سال میں مکمل کیاجائےگا ، موٹروے کی تکمیل سےمسافروں کی آمدو رفت اور سیالکوٹ کی صنعتوں میں تیارمصنوعات کونقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان افتتاح کےموقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیرمواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلےکسی نےکارکردگی عوام کےسامنےپیش نہیں کی ، وزیراعظم نےکارکردگی عوام کےسامنےپیش کرنےکی روایت ڈالی، ہم سرمایہ لےکرآرہےہیں اورکام بھی کررہےہیں۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ تین سال میں 1753کلومیٹرطویل سڑکیں تعمیرکیں، تین سال کےدوران سڑکوں کے12منصوبوں کاآغازہوا، امید ہے کھاریاں راولپنڈی موٹروےمنصوبہ رواں سال شروع ہوجائے گا۔