جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سب کی بات سننے کو تیار ہوں، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپرچلی گئی ، انہوں نے کارٹیل بنا کرعوام کولوٹا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 3،2 تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپرچلی گئی ، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کرعوام کولوٹا۔ وزیراعظم نے کہا عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،سب کی بات سننے کےلئے تیار ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا غریب کیلئےقانون اور امیر کے لیے اور ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 70،60شوگر ملز کی جیبوں میں 144ارب روپےچلےگئے، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں ، جن لوگوں نے اربوں روپےکرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ معاشرہ سزا نہیں دے گاتو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،مدینہ کی ریاست بننےسے قبل حالات خراب تھے ، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا توحالات بہترہوئے۔

مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلےکی چھوٹی وجہ ہے ، رمضان پیکج خود مانیٹر کررہاہوں ،پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچاہی نہیں گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں