تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ترکی کے جنگلات میں آگ سے تباہی، وزیراعظم کی ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے جنگلات میں آگ سے تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں ممالک کا مختصر وفد بھی شریک ہوا ، ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہمی اعتماد اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور ترک عوام کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اظہار افسوس کیا اور مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل پر تعاون فراہم کرنے پر اظہارتشکر کیا۔

وزیراعظم نے ترک وزیردفاع سے سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امن کیلئے سیاسی سیٹلمنٹ واحد راستہ تھا، سیاسی سیٹلمنٹ کیلئے افغان رہنماؤں کو کرداراداکرناہوگا، پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھےگا۔

ترک وزیردفاع نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا ترکی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کےحل کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

ترک وزیردفاع نے افغانستان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے ترکی کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -