تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے اور عزم کی تجدید کا دن ہے، بابائے قوم، تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد وجود میں آیا، اب استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانت داری، اخلاقیات میں مضمر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں خود کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کے لیے وقف کرنا چاہیے، ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجزکا ادراک کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے’’یوم پاکستان‘‘ پر تہنیتی پیغامات

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےغربت کے خاتمے اورانصاف کے لیے اصلاحات متعارف کرائیں، ہماری توجہ معاشرے کے نظر انداز طبقے اور مساوی مواقع پرمرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام زبردست اقتصادی فوائد کا حامل ہے، قومی صحت کارڈ کے فلیگ شپ پروگرام تاریخ میں بے مثال پروگرام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، ہم اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

Comments

- Advertisement -