جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کورونا لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان کی مودی کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کامیاب احساس کیش پروگرام شیئر کرنے کی پیشکش کردی اور کہا لاک ڈاؤن سے بھارت میں 34فیصد گھرانے شدید متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مودی کو تعاون کی پیشکش کردی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا
لاک  ڈاؤن سے بھارت میں34فیصدگھرانےشدیدمتاثرہیں اور لاک ڈاؤن سے34فیصدگھرانوں کی آمدنی کم ہوگئی، بھارت میں ہر3میں سےایک شہری ہفتے سے زیادہ اپناخرچ نہیں اٹھاسکتا، میں مدد کی پیش کش کرنے اور اپنا کامیاب احساس کیش پروگرام بھارت سےشیئرکرنےکیلئے تیار ہیں، جس کی شفافیت کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت  میں معاشی صورتحال سنگین  ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے تقریبا   84 فیصد ہندوستانی گھرانوں کی آمدنی میں کمی دیکھی جارہی ہے،  تمام گھرانوں میں سے تقریبا ایک تہائی  مدد کے بغیر ایک ہفتہ کے بعد  زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

یاد رہے بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے10 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،  جس کے بعد مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 86 ہزار  سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 102 پر جا پہنچی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں