جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیاں، وزیراعظم نے تمام سیکرٹریز سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں پرغلط معلومات دینے پر تمام وزارتوں کےسیکرٹریز سےاپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیےاور تعیناتیوں کی تفصیل 15 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں پرغلط معلومات دینے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں کےسیکرٹریز سےاپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے۔

اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ 24 اپریل کوکابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، مئی کےاجلاس میں وزارتوں کی جانب سے پیش بعض تفصیلات درست نہیں ، بعض وزارتوں نےکابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی تعیناتیوں کی نشاندہی نہیں کی۔

مراسلے میں کہا گیا بعض وزارتوں نےجانچ پڑتال کے بغیرتمام تعیناتیاں ہی خلاف ضابطہ قرار دیں، وزیراعظم چاہتے ہیں سیکرٹریز معلومات کےساتھ دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، وزارتیں کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیل 15 مئی تک جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اہم وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کانوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016 کےبعدبغیرمنظوری کے تعینات افسر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کی ہدایت پرپرنسپل سیکرٹری محمداعظم خان نے وزارتوں کوخط لکھا تھا ، جس میں اٹھارہ اگست 2016 کےبعدکابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیل طلب کی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کابینہ کااختیار حاصل کرنے والےوزراکی منظوری سےتعینات افسران کی لسٹ اور وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں